مظفرنگر، 11/نومبر(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) ضلع جیل میں یہاں ایک زیر سماعت قیدی کی مبینہ طورپر بخار کی وجہ سے موت ہو گئی۔جیل سپرنٹنڈنٹ راکیش سنگھ نے بتایا کہ کل انیس کی حالت خراب ہونے کے بعد اسے ضلع اسپتال میں بھرتی کروایا گیا تھا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔جبکہ متوفی کے خاندان والوں نے الزام لگایا ہے کہ انیس کو صحیح وقت پر مناسب علاج مہیا نہیں کروایا گیا۔اس درمیان جیل افسر نے بتایا کہ ایک اور قیدی جس کی شناخت عارف کے طور پر ہوئی ہے، اس کی حالت بگڑنے کے بعد کل اسے اسپتا ل میں بھرتی کروایا گیاہے۔افسر نے بتایا کہ عارف نے پولیس پر ظلم و ستم کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ اسے چوری کے جھوٹے معاملے میں پھنسایا گیا ہے۔